گورنر سندھ ہیضہ میں مبتلا ہوگئے

کامران ٹیسوری طبعیت خرابی کی وجہ سے مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرسکے


Staff Reporter August 04, 2024
فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث وہ مائی کراچی نمائش میں شرکت نہ کرسکے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا کے مطابق گورنر سندھ نے فون کرکے طبعیت کی خرابی کا بتایا ہے۔

گورنر سندھ طبعیت خرابی کی وجہ سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ہونے والی 19 ویں مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں