گورنرسندھ کا جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کودوپہر میں کھانا پیش کرنے کا اعلان

کارکنان کی بریانی سے تواضع کی جائے گی، کامران ٹیسوری

فوٹو: ایکسپریس ویب

گورنرسندھ نے جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کودوپہر میں کھانا پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کی بریانی سے تواضع کی جائے گی، اس سے قبل گورنرسندھ کی جانب سے دھرنا مظاہرین کو ناشتے میں پراٹھے اورچائے پیش کی گئی تھی۔


کامران ٹیسوری ک کہنا ہے کہ عوام سے کچھ نہیں لیتا، اپنی تنخواہ جےڈی سی اور سیلانی کو دیتا ہوں، عوام کے ٹیکس سے نہیں ذاتی رقم سے دھرنا مظاہرین کی خدمت کر رہا ہوں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں شریک نوجوان خود کو گورنر آئی ٹی کورسز میں رجسٹرڈ کرائیں، پاکستان کو دنیا کی طاقت بنانا ہے تو مظاہرے نہیں ٹیکنالوجی سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا مظاہرین میرے مہمان اورسندھ کے باسی ہیں جن کی خدمت میرافرض ہے، دھرنے کے سبب جو کام پرنہیں جاسکتے، وہ اہل خانہ کیلیے مفت راشن بھی لیں۔
Load Next Story