کراچی اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بننے والے شخص کی گورنر ہاؤس کے سامنے خودسوزی کی کوشش

نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نقدی اور موبائل فون لے گئے، موچکو پولیس نے بات نہیں سنی، متاثرہ شخص


Staff Reporter August 04, 2024
فوٹو: فائل

شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پرپہنچ گئیں، ایک شہری نے تنگ آکر گورنر ہاؤس کے باہر اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہرایک شہری پیٹرول سے بھری ہوئی بوتل لے کر آیا اور اپنے اوپر چھڑک لی، موقع پر موجود ایک شخص نے مذکورہ شہری سے ماچس چھین لی جس پر شہری نے کہا کہ مجھے مرنے دو اس شہر میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے، گورنر ہاوس پر درخواست جمع کرانے آیا تھا مجھے اندر جانے نہیں دیا گیا۔

اس شخص نے مزید کہا کہ مجھے اور میرے دوستوں سے نامعلوم ملزمان سے اسلحے کے زور پر موچکو کے علاقے میں نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھا، تھانے گیا وہاں پر بھی پولیس اہلکاروں نے کوئی بات نہیں سنی اور ہمیں ٹال مٹول سے کام لیتے رہے جس کی وجہ سے گورنر ہاؤس پر خودسوزی کرنے آیا ہوں۔

ایس پی صدر ماجدہ بلوچ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ خودسوزی کرنے والے شخص کو یقین دہانی کرائی کہ موچکو پولیس آپ سے مکمل تعاون کرے گی اور چھینا ہوا موبائل فون بھی دلوائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |