شہر قائد میں سیوریج سسٹم درہم برہم شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

میئر کراچی شہر میں سیوریج اوور فلو کی بدترین صورتحال پر برہم ہوگئے، واٹر کارپوریشن کے افسران کو جھاڑ پلادی۔


Staff Reporter August 04, 2024
فوٹو- فائل

شہر بھر میں شدید بارشوں کے بعد واٹر کارپوریشن کے شعبہ سیوریج کے افسران شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے، جگہ جگہ سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے سے شہری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہر میں سیوریج اوور فلو کی بدترین صورتحال پر برہم ہوگئے، واٹر کارپوریشن کے افسران کو جھاڑ پلادی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے شعبہ سیوریج کے افسران کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث شہر میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر جام ہوگیا ہے جس کے باعث شہر میں جگہ جگہ سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ لاتعدد مرتبہ شکایات جمع کرانے کے باوجود واٹر کارپوریشن کے افسران کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے،شہر کی سڑکیں اور گلیاں سیویج کے گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ میئر کراچی جو کہ واٹر کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں وہ صرف بیانات کی حد تک برہمی کے بجائے عملی طور پر متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کریں۔

تاہم واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں سیویج کی ابتر صورتحال پر میئر کراچی نے گذشتہ روز واٹر کارپوریشن کے افسران کے ساتھ ہنگامی اجلاس کیا۔

ترجمان کے ایم سی کے مطابق میئر کراچی نے شہر کا دورہ کیا تو ہر جگہ سڑکوں پر گندگی اور سیوریج کا پانی موجود تھا۔ جس پر انہوں نے محکمہ سیوریج کے حکام کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اگر تکلیف ہوگی تو کام میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں