بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فرنچائز کی فلم ’بھول بھلیاں3‘ کی شوٹنگ مکمل

فلم میں کارتک آریان، ترپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن شامل ہیں جبکہ اکشے کمار اس فلم کا حصہ نہیں ہیں

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فرنچائز کی فلم 'بھول بھلیاں3' کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

فلم کے مرکزی اداکار کارتک آریان نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبر دی ہے۔

اس موقع پر اداکار نے ایک مزاحیہ کیپشن لکھا 'ارے پاگلو، بھول بھلیاں3 کی شوٹنک ختم، حویلی کا دروازہ ایک بار پھر کھلنے کیلئے تیار ہوچکا ہے، دیوالی پر ملتے ہیں'۔








View this post on Instagram


A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)






'بھول بھلیاں3' میں کارتک آریان سمیت ترپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن شامل ہیں جبکہ اکشے کمار اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فواد خان کی 'بھول بھلیاں 3' میں انٹری سے متعلق بھارتی پروڈیوسر کا بیان آگیا

انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم یکم نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story