پی اے سی سینیٹ ممبران کی نامزدگی کا معاملہ حکومت اوراپوزیشن میں معاملات طے

سینیٹ کی طرف سے تین ارکان اپوزیشن اور تین حکومت کی طرف سے ہوں گے


ویب ڈیسک August 04, 2024
پی اے سی میں تین ارکان اپوزیشن، دو پیپلزپارٹی اور ایک ن لیگ سے ہوگا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینیٹ ممبران کی نامزدگی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

پی اے سی میں سینیٹ کی طرف سے تین ارکان اپوزیشن اور تین حکومت کی طرف سے ہوں گے، دو ممبران پیپلز پارٹی اور ایک کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا۔

سینیٹر شبلی فراز ،عون عباس بپی اور محسن عزیز پی اے سی کے اپوزیشن کی طرف سے ممبرز ہوں گے جبکہ سینیٹرسلیم مانڈوی والا شیری رحمن اور افنان اللہ حکومت کی طرف سے پی اے سی کے رکن ہوں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق کے بعد کل اسحق ڈار6 نام سینیٹ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ سینیٹ اجلاس کی منظوری کے بعد پی اے سی کو فعال کرنے کا کام تیز ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کو30 روز کے اندر پی اے سی سمیت تمام قائمہ کمیٹیاں مکمل کرنا ہوتی ہیں جبکہ حکومت پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی پی اے سی کا قیام عمل میں نہیں لاسکی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں