بجلی چوری کیخلاف الگ عدالتیں قائم کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں پاور ڈویژن

بجلی چوری روکنے کی مہم پر آنےوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے، اعلامیہ

فوٹو: فائل

پاورڈویژن نےبجلی چوری کے خلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبریں مسترد کردیں۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، اس حوالے سےمیڈیا کےمختلف حصوں میں آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے۔


اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور اس مہم کے لیےتمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بجلی چوری روکنے کی مہم پر آنےوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔
Load Next Story