انوراگ کشیپ بالی وڈ فلموں میں پرتشدد مناظر کے دفاع میں سامنے آگئے

اکثر فارمولا قسم کی فلمیں بنائی جاتی ہیں لیکن جب کچھ الگ قسم کا آئیڈیا کیا جائے تو اچھا رزلٹ نکلتا ہے، فلمساز


ویب ڈیسک August 05, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور فلمساز اور اداکار انوراگ کشیپ بالی وڈ فلموں میں پرتشدد مناظر کے دفاع میں سامنے آگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں فلمساز کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اکثر فارمولا قسم کی فلمیں بنائی جاتی ہیں لیکن جب کچھ الگ قسم کا آئیڈیا کیا جائے تو اچھا رزلٹ نکلتا ہے۔


انوراگ کشیپ نے فلم 'بارہویں فیل' اور 'لاپتہ لیڈیز' کی کہانیوں کو بہترین قرار دیتے ہوئے نئی ریلیز ہونے والی فلم 'کِل' کو ایک منفرد کاوش قرار دیا۔


فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ 'کِل' ایک الگ قسم کی ایکشن فلم ہے اور اس کے پرتشدد مناظر پر بھی 'مہاراجہ' کی طرح تنقید کی جارہی ہے جو کہ درست نہیں ہے۔


یہ بھی پڑھیں : انوراگ کشیپ کی بیٹی نے امبانی خاندان کی شادی کو 'سرکس' قرار دے دیا


انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں فلموں پر سرمایہ کی بڑی رقم غیر ضروری اخراجات میں خرچ کردی جاتی ہے اور فلم کا مرحلہ ایک ٹور کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں