فوج کے ساتھ بہتر تعلقات نہ رکھنا بے وقوفیاکثریت تسلیم کرنے تک تصفیہ نہیں ہوگا عمران خان

میری تنقید افراد کے خلاف رہی، فوجی قیادت سے متعلق غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھہرانا چاہئے، بانی پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 04, 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ہماری اکثریت تسلیم کرنے تک عدالت کے باہر کوئی تصفیہ نہیں ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا امریکا کے خلاف کوئی رنج نہیں، فوج کے ساتھ بہترین تعلقات نہ رکھنا بے وقوفی ہے، اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میری تنقید افراد کے خلاف رہی، فوج کے ادارے کے خلاف نہیں۔ فوجی قیادت سے متعلق غلط فہمیوں کو پورے ادارے کے خلاف نہیں ٹھہرانا چاہئے۔

ایک سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا وزیراعظم کی مخلوط حکومت سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں جو اصل طاقتیں ہیں انہی سے بات چیت کرنا سود مند ہے، فوج کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں