آج سے ملک بھر میں خواتین کے کرکٹ ٹرائلز کا آغاز وادی سوات بھی شامل

مجموعی طور پر 14 شہروں میں ٹرائلز 2 مرحلوں میں ہوں گے

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

پاکستان کی خوبصورت وادی سوست میں پہلی بار خواتین کے کرکٹ ٹرائلز ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلیے 5 اگست سے ملک بھر میں خواتین کے لیے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کررہا ہے۔

پی سی بی وادی سوست میں پہلی مرتبہ خواتین کے کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کررہا ہے، اس کا مقصد دور دراز علاقوں میں باصلاحیت خواتین کرکٹرز کی تلاش ہے۔


مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: ناکام پاکستانی مہم کی وضاحتیں پیش

مجموعی طور پر 14 شہروں میں ٹرائلز 2 مرحلوں میں ہوں گے جن میں گلگت ، ہنزہ اور سوست میں 5 سے 7 اگست جبکہ دوسرا مرحلہ 21 اگست سے شروع ہو کر 3 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

ٹرائلز کی کسی بھی تاریخ پر بارش ہونے کی صورت میں متعلقہ شہر کے ٹرائلز 4 سے 5 ستمبر کے درمیان ہوں گے۔

سابق کرکٹرز اور خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران اسد شفیق اور بتول فاطمہ ملک بھر میں ٹرائلز منعقد کریں گے، اس میں دو کیٹگریز انڈر 19 اور ایمرجنگ ہیں، یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی انڈر 19 ٹرائلز کے لیے اہل ہوں گی۔
Load Next Story