
جوکووچ، جنہوں نے مردوں کے ریکارڈ 24 بڑے مقابلے جیتے ہیں اور عالمی ٹینس میں ہر بڑا ٹائٹل جیتا ہے، نے آخر کار اپنے پانچویں گیمز میں اولمپک گولڈ میڈل جیتا۔
37 سالہ سربین کھلاڑی نے سال کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرنچ اوپن اور ومبلڈن چیمپیئن الکاراز کو پیرس میں شائقین کے سامنے 7-6 (7-3)، 7-6 (7-2) سے شکست دی۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کیا آپکو معلوم ہے امریکی جمناسٹرز نے کتنی مہنگی کٹ پہنی؟
دونوں کھلاڑیوں کے مابین گولڈ میڈل کے حصول کی جنگ تین گھنٹے جاری رہے بالآخر فتح نوواک جوکووچ کے نام رہی۔
اسپین کے الکاراز کو گلے لگانے کے بعد جوکووچ فوری طور پر رونے لگے اور کورٹ کے وسط میں گھٹنوں کے بل گر پڑے۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ خواتین سوئمرز سے متعلق نامناسب تبصرہ! کمنٹیٹر برطرف
اس کے بعد انہوں نے سربیا کا جھنڈا لہرایا اور اپنے اہل خانہ اور معاون ٹیم کے ساتھ جشن منانے کے لیے شائقین کے اسٹینڈز میں داخل ہوئے۔
جوکووچ رافیل نڈال، سرینا ولیمز، آندرے اگاسی اور اسٹیفی گراف کے بعد ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں 'گولڈن سلم' جیتنے والے صرف پانچویں کھلاڑی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔