موسم گرما کی تعطیلات کے بعد وفاقی سرکاری اسکول کھل گئے

وزارت تعلیم نے 4 اگست تک چھٹیوں میں توسیع کی تھی


ویب ڈیسک August 05, 2024
وفاقی سرکاری اسکولز کے اوقات بھی تبدیل کر دئیے گئے ہیں:فوٹو:فائل

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔

حکام کے مطابق وزارت تعلیم نے یکم سے 4 اگست تک چھٹیوں میں توسیع دی تھی۔ تعلیمی اداروں کے لیے نئے ٹائمنگز بھی لاگو کر دی گئیں۔ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے آٹھ سے ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے جبکہ

سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارے 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔ پی ایم میل پروگرام کے تحت پرائمری کلاسز کے 220 اسکولز میں دوپہر کامفت کھانا بھی دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں