کراچی سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 765ملی میٹر ریکارڈ ہوئی

کراچی میں گزشتہ رات سے آج صبح 8بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری


ویب ڈیسک August 05, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ رات سے آج صبح 8بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 76.5ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سرجانی میں 72.4 اور قائد آباد میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملیر ہالٹ میں 54.1 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ میں 49.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 42.2 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 42 ملی میٹر، میٹ کمپلیکس یونیورسٹی روڈ میں 39.6 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس میں 37ملی میٹر اور گلشن حدید میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نارتھ کراچی میں 34ملی میٹر، ابراہیم حیدری میں 13 ملی میٹر، گلشن معمار میں 12 ملی میٹر، کیماڑی میں 7 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 5 ملی میٹر، کورنگی میں 3.8 ملی میٹر اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے کم بارش صدر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 2 دنوں میں بارشوں کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی ڈویژن میں 6 اگست تک بارشوں کا امکان ہے اور موسلادھار بارشیں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو اقدامات کی ہدایت کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں