شاہ رخ خان سے ملاقات جان سینا کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ قرار
شاہ رخ خان سے ملاقات کا لمحہ جذباتی تھا، ہالی ووڈ اداکار
ہالی ووڈ اسٹار اور سابق ریسلر جان سینا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات نے اُن کی زندگی بدل دی ہے۔
گزشتہ ماہ ممبئی میں ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا انعقاد ہوا تھا۔
بھارت کی عالیشان اور مہنگی ترین شادی میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی تھی جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن جان سینا بھی شامل تھے۔
جان سینا نے شادی کی تقریب میں میگا اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے میری زندگی پر مثبت اثر ڈالا، جان سینا
بھارتی کے مطابق جان سینا نے شاہ رخ خان سے ملاقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لازوال اور یادگار ملاقات تھی، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میں ایک ایسے اسٹار سے ہاتھ ملا رہا ہوں جن کی زندگی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
جان سینا نے کہا کہ میرے لیے شاہ رخ خان سے ملاقات کا لمحہ جذباتی تھا، اس ایک ملاقات نے میری زندگی بدل کر رکھ دی اور یہ تبدیلی مثبت ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے الفاظ میرے لیے متاثر کُن تھے، اُنہوں نے میری زندگی میں تبدیلی لانے میں مدد کی، میں اُن کے الفاظ کے لیے بےحد شکرگزار ہوں۔
ہالی ووڈ اسٹار نے مزید کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کی باتوں سے جو کچھ سیکھا ہے، اُسے ضائع نہیں ہونے دوں گا بلکہ اپنی زندگی میں استعمال کرنے کی کوشش کروں گا اور سخت محنت کروں گا۔