جماعت اسلامی کا دھرنا گورنر سندھ کی حافظ نعیم کو ملاقات کی دعوت

ایک بار آئیں، میرے ساتھ بیٹھیں، میرے پاس حل ہے، کامران خان ٹیسوری


ویب ڈیسک August 05, 2024
ایک بار آئیں، میرے ساتھ بیٹھیں، میرے پاس حل ہے، کامران خان ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار آئیں، میرے ساتھ بیٹھیں، میرے پاس حل ہے۔، مسائل کے حل کے لئے جہاں بلائیں گے آجاؤں گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آپ کے لوگ اگر چاہیں تو انہیں موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ دینے کو تیار ہوں، آئی پی پیز مسئلے کے حل کے لئے حکومت کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/08/whatsapp-video-2024-08-05-at-1.38.40-am-1-1722845236.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں