پاکستان میں ہیروئن کا دبلی پتلی اور گوری چٹی ہونا لازمی ہے متھیرا
آپ شادی کے بغیر مر نہیں جائیں گے، متھیرا کا لڑکے لڑکیوں کو مشورہ
پاکستانی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ پاکستان دُنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایک ہیروئن کو دُبلی پتلی اور گوری چَٹّی ہونا لازمی ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران متھیرا نے کہا کہ ہمارے یہاں پاکستان میں یہ عام ہے کہ کچھ نامور لوگ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اداکاروں کی ظاہری شخصیت پر تبصرے کرتے ہیں۔
متھیرا نے کہا کہ وہ اداکاروں کی تصاویر اپنے ٹی وی شوز میں دکھا کر تبصرے کرتے ہیں کہ ان کو پتلا ہونا چاہیے، اس ہیروئن کی کمر پتلی ہونی چاہیے یا اس ہیروئن کو گوری چَٹّی ہونا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی اداکار کا وزن 100 سے زائد ہے تو اُسے اپنا وزن کم کرنا چاہیے لیکن اگر کسی اداکار کا وزن نارمل ہے تو پھر لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اُس اداکار یا اداکارہ کو زیرو سائز ہونے کا مشورہ دے۔
مزید پڑھیں: لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا
متھیرا نے کہا کہ مرد اور خواتین کی جسامت مختلف ہوتی ہے، خواتین کے جسمانی مسائل بھی مردوں سے زیادہ ہوتے ہیں لیکن ہمارے یہاں مرد حضرات بڑی آسانی سے کسی بھی عورت کیلئے کہہ دیتے ہیں کہ یہ موٹی ہوگئی ہے، اسے دُبلا پتلا ہونا چاہیے۔
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ آج کل ہمارے یہاں لڑکے لڑکیوں نے شادی کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے، اگر آپ کی شادی نہیں ہو رہی تو یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، آپ شادی کے بغیر مر نہیں جائیں گے۔
متھیرا نے لڑکوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ شادی سے پہلے خود کو معاشی طور پر مضبوط کریں، اُس کے بعد ہی اپنے لیے بیوی تلاش کریں کیونکہ آپ نے بیوی کو کما کر کھلانا ہے، بیوی نے آپ کو نہیں کھلانا۔