بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے اسحاق ڈار

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، ڈپٹی وزیراعظم


ویب ڈیسک August 05, 2024
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، ڈپٹی وزیراعظم

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو کشمیر میں فوری رائے شماری کا اعلان کرے۔

یوم استحصال کشمیر پر وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ڈی چوک پر ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا 5 آگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا جغرافیائی،اور بھائی چارے کا گہرا تعلق ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو کشمیر میں فوری رائے شماری کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر کا نقشہ بدلنے کی کوشش کی اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، ہم بھارت کے ان ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم کشمیر کی آزادی کے لیے دعا گو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں