سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کی کمی

دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کی کمی سے 219907 روپے کی سطح پر آگئی۔


Staff Reporter August 05, 2024
دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کی کمی سے 219907 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 2417ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 256500روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کی کمی سے 219907 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں