یہ خوفناک ہے سونم کپور بنگلادیشی عوام کیلئے دُعاگو
بھارتی اداکارہ نے بنگلادیشی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور بنگلادیش میں جاری احتجاجی مظاہرے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے بنگلادیش میں کوٹا سٹم اور امتیازی سلوک کے خلاف طلباء کی جناب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں مجموعی طور پر 91 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
بنگلادیش کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات بھی ہوئے، متعدد تھانوں اور دو ارکانِ اسمبلی کے مکانات بھی نذر آتش کیے گئے۔
مزید پڑھیں: عوامی احتجاج اور دباؤ پر بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا
اس صورتحال نے جہاں دُنیا بھر کو پریشان کیا تو وہیں بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بھی بنگلادیشی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
سونم کپور اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں بنگلادیش میں جاری مظاہروں سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک ہے۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ ملکر بنگلادیش کے عوام کے لیے دُعا کریں۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہونے والے طلبا کے ملک گیر احتجاج کے بعد جنم لینے والی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی حسینہ واجد مستعفی ہوگئی ہیں۔
حسینہ واجد اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوگئیں، اُنہیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی۔