کراچی میں آج اور کل وقفے وقفے سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان

طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے سندھ پر اثر انداز ہو رہا ہے

(فوٹو: فائل)

شہر قائد میں آج اور کل وقفے وقفے سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر موسلاھاربارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے مون سون الرٹ جاری کر دیا ہے۔


طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے سندھ پر اثر انداز ہو رہا ہے، بدھ کو کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل تک دیہی سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شام ساڑھے 7 بجے کے بعد شروع ہونے والی بارش صبح 8 بجے تک جاری رہی جس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ شہر کی کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔
Load Next Story