کرک میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق
علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں منشیات فروشوں کے خطرناک گینگ کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او کرک خان خیل خان نے بتایا کہ واقعہ تھانہ یعقوب خان شہید کی حدود میں پیش آیا۔ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا۔
اس دوران منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے میں ایس ایچ او تحت نصرتی طارق خان شہید ہوگئے۔
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے آپریشن کیا جارہا ہے۔