تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے

ممتاز مصطفی وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔



ممتاز مصطفی وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے کہ دل کا دورہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ ممتاز مصطفی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔


سینئر قانون دان ممتاز مصطفی سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، 2 مرتبہ ممبر پنجاب بار کونسل اور 3 مرتبہ صدر ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان بھی رہے تھے۔


دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممتاز مصطفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ممتاز مصطفی کی اچانک موت کا سن کر دلی افسوس ہوا۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی حکومتی و اپوزیشن ارکان نے ممتاز مصطفی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Load Next Story