یومِ استحصال کشمیر اسد قریشی نے پانچ زبانوں میں ترانہ ریلیز کردیا

گلوکار کا ترانہ کشمیریوں کی آواز بن گیا


Khabar Nigar August 05, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار اسد قریشی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پانچ مختلف زبانوں میں ترانہ ریلیز کردیا۔

پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ''یوم استحصال کشمیر'' آج منایا جا رہا ہے۔

یوم استحصال کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ مقبوضہ و جموں کشمیر سمیت پوری دنیا میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی گلوکار اسد قریشی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 'شہزادیاں کشمیر کی' کے عنوان سے ترانہ جاری کیا ہے۔

اسد قریشی نے ترانہ 'شہزادیاں کشمیر کی' پانچ مختلف زبانوں پشتو، پنجابی، کشمیری، سندھی اور بلوچی زبان میں گایا ہے جوکہ کشمیریوں کی آواز بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسد قریشی کے پاک ترک ترانے کو بھی بڑی پذیرائی ملی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں