پھوپھی کے گھر سے 14 تولہ طلائی زیورات کی چوری 2بھتیجے اور انکا بہنوئی گرفتار
موچکو انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کیے گئے تمام زیورات برآمد کر لیے
موچکو انویسٹی گیشن پولیس نے سگی پھوپھی کے گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے میں ملوث 2 بھتیجوں اور ان کے بہنوئی کو گرفتار کرکے چوری کیے گئے تمام زیورات برآمد کر لیے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے بتایا کی یکم اگست کو مواچھ گوٹھ میں واقع گھر سے 14 تولہ طلائی زیورات چوری کر لیے گئے جس کا مقدمہ الزام نمبر 264/2024 تھانہ موچکو میں درج کرایا گیا تھا۔
طلائی زیورات میں 2 طلائی کڑے، طلائی ہار، چین، طلائی بندے اور انگھوٹیاں شامل تھیں۔ موچکو انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے تمام چوری شدہ طلائی زیورات برآمد کر لیے۔
گرفتار ملزمان میں مدعی مقدمہ کے دو سگے بھتیجے محراب ولد مراد بخش اور حبیب ولد اکبر علی جبکہ ملزم محراب کا بہنوئی عمران ولد محمد عمر بھی واردات میں شامل ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔