غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری کا انتقال کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

29 جون کو شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے والد کو دل کا دورہ پڑا اور انتقال ہوا، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر August 05, 2024
فوٹو- فائل

سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں غیراعلانیہ طویل لودشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت کے حوالے سے مرحوم تاج محمد کے بیٹے نے کے الیکٹرک کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار عدنان نے ایڈوکیٹ عثمان فاروق کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 29 جون کو شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا اور ان کو اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہ بچ سکی۔

والد کے انتقال کے بعد درخواست گزار بیٹے نے کے الیکٹرک پر 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

درخواست کے اندر ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف اپنایا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا ہے اور اس سے پہلے بھی کے الیکٹرک سے سندھ ہائی کورٹ نے اسی وجہ سے لوڈ شیڈنگ پلان طلب کیا تھا۔

ایڈوکیٹ عثمان نے درخواست میں یہ بھی لکھا کہ کے الیکٹرک صارفین کا خیال رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔