حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے مہنگے پاور پلانٹ ختم کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کے وفد کی وفاقی وزیر برائے بجلی سے ملاقات، کراچی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو، وفد کو بریفنگ


ویب ڈیسک August 05, 2024
فوٹو: فائل

حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری سے ملاقات کی جس میں کراچی کے بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق وفد کے اراکین کو پاورسیکٹر میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بجلی کے مسائل کے حل کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلیے مہنگے پاور پلانٹس کو ریٹائر کیا جائے گا اور درآمد کوئلے پر چلنےو الے پلانٹس کو مقامی کوئلے پرمنتقل کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں