حسینہ واجد سرکاری محل سے اپنے ساتھ کیا کیا چیزیں بھارت لے گئیں

شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی


ویب ڈیسک August 05, 2024
شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی

بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مستعفی ہونے کے فوری بعد سرکاری رہائش گاہ سے ضروری سمیٹا اور بھارت کی راہ لی جس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مشتعل ہجوم سے بچ نکلنے کے لیے سرکاری محل سے ہی ہیلی کاپٹر سے اُڑان بھری اور بھارت پہنچ گئیں۔

یہ خبر پڑھیں : بنگلادیش میں مشتعل عوام نے شیخ مجیب کا مجسمہ گرادیا؛ کالک بھی مل دی

ہیلی کاپٹر میں بنگلادیشی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی بہن ریحانہ شیخ بھی موجود تھیں۔ دونوں بہنیں جب ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کے لیے سرکاری رہائش گاہ سے باہر نکلیں تو ان کے ساتھ چند اٹیچیاں بھی تھیں۔

ان اٹیچیوں کو شیخ حسینہ واجد نے اپنی نگرانی میں ملازمین کے ذریعے ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا اور پھر ایک نظر سرکاری رہائش گاہ پر ڈال کر روانہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیشی آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

ابھی یہ واضح نہیں کہ ان مخصوص اٹیچیوں میں کیا سامان تھا۔ شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |