ملائیشیا تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 2 گولڈ میڈل جیت لئے

کراچی سے تعلق رکھنے والے ابو ہریرہ نے فائنل میں مدمقابل نہ آنے کی وجہ سے واک اوور کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا

فوٹو: فیس بک

ملائیشیا میں منعقدہ بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دو گولڈ اور دو سلور میڈل جیت لیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقدہ ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی مارشل آرٹسٹ سید ابو ہریرہ شاہ اور سید ہادی جعفری نے گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ محمد میران اور محمد حسن نے سلور میڈلز جیت لیے۔


محمد ہادی جعفری نے گولڈ میڈل میچ میں انڈونیشیا کھلاڑی کو ناک آئوٹ کیا، کراچی سے تعلق رکھنے والے سید ابو ہریرہ شاہ ملائشین کھلاڑی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچے تھے، فائنل میں مدمقابل نہ آنے کی وجہ سے واک اوور کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

محمد میران کو فائنل میں ملائیشین حریف سے شکست ہوئی، محمد حسن انجری کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
Load Next Story