واردات کا شکار ہونے والے جرمن سیاح کو وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 5 لاکھ روپے کی امداد

پاکستان آنے والے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں، انکی سکیورٹی اور حفاظت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب


ویب ڈیسک August 05, 2024
فوٹو- فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے لاہور میں واردات کا شکار ہونے والے جرمن سیاہ کی بھرپور دادرسی کرتے ہوئے 5 لاکھ کی امداد دی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان آنے والے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں، انکی سکیورٹی اور حفاظت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس جرمن سیاح کو لوٹنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر رہی ہے، لاہور پولیس جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لے گی۔

اس موقع پر واردات کا شکار ہونے والے جرمن سیا ح نے کہا کہ پاکستانی بہت محبت کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں۔ پاکستان کی علاقائی خوبصورتی کیساتھ یہاں کے لوگوں کے دلوں کی خوبصورتی بھی مثالی ہے۔

جرمن سیاح فلورین برگ نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں حکومت پنجاب اور عوام نے میرا ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا، پاکستان میرا پسندیدہ ملک ہے یہاں دوبارہ آنا چاہوں گا۔

یاد رہے کہ جرمن سیاح کو چند روز قبل لاہور میں سڑک پر کیمپ لگا کر سوتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں