کراچی صدر میں الیکٹرونک ڈیلر کے ملازمین سے ڈاکوؤں نے 12 لاکھ روپے چھین لیے

ملازمین دکانداروں سے ریکوری کر کے واپس آرہے تھے، عبداللہ ہارون روڈ پر ملزمان رقم چھین کر فرار ہوگئے، رضوان عرفان


Staff Reporter August 05, 2024
فوٹو: فائل

صدر عبداللہ ہارون روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو الیکٹرونک ڈیلر کے ملازمین سے 12 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے صدر الیکٹرونکس مارکیٹ رضوان عرفان نے بتایا کہ ملازمین دکانداروں سے ریکوری کر کے واپس آرہے تھے، جب وہ رات نو بجے کے قریب صدر الیکٹرونکس مارکیٹ عبداللہ ہارون روڈ پر قائم اسکول کے قریب پہنچے تو ڈاکوؤں نے ان سے اسلحے کے زور پر 12 لاکھ روپے نقد چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پریڈی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا گیا ہے، واردات کے حوالے سے پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں