بنگلا دیش میں حکومت کا تختہ الٹنے پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ترجمان محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک August 06, 2024
فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پیر کو معمول کی بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ پر امن رہیں اور تشدد سے گریز کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم صورتحال کا محتاط انداز میں جائزہ لے رہے ہیں، امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ہلاکتوں اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم زور دیتے ہیں کہ اقتدار کی منتقلی جمہوری، اجتماعی اور بنگلہ دیشی قوانین کے مطابق ہونی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں