بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے گھر سمیت عوامی لیگ کا ہیڈکوارٹرز نذر آتش
عوامی لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے گھروں پر حملے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں
بنگلا دیش میں مظاہرین نے ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے ذاتی گھر سمیت عوامی لیگ کے ہیڈکوارٹرز کو نذر آتش کر دیا۔
مشتعل مظاہرین کا غصہ شیخ حسینہ واجد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے اور بھارت چلے جانے کے باوجود بھی ٹھنڈا نہ ہو سکا، مظاہرین اب عوامی لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے گھروں اور عوامی لیگ کے دفاتر کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش میں مشتعل عوام نے شیخ مجیب کا مجسمہ گرادیا؛ کالک بھی مل دی
بنگلا دیش کے مقامی اخبارات کی ویب سائٹ کے مطابق مظاہرین ڈھاکہ میں 32 دھان منڈی میں قائم بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ پہنچ گئے، بنگا بندھو میموریل میوزیم کے نام سے منسوب شیخ مجیب الرحمان کی رہائش گاہ میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی۔
ویب سائٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں عوامی لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے گھروں پر حملے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ ڈھاکا کے علاقے گلستان میں عوامی لیگ کے ہیڈکوارٹرز کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔