کھلاڑیوں کے پسند نا پسند پر انتخاب ماضی کا حصہ ہے

اگر کرکٹرز ہی کھیل کو نہیں سنبھالیں گے تو ملکی کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی


Sports Desk August 06, 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

چیئرمین پی سی بی کے مشیر وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں مزید بحث نہیں کی جا سکتی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مجھ پر اعتماد کرنے پر بہت شکرگذار ہوں، ان کا سابق کرکٹرز کو نظام میں شامل کرنے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے، عظیم کرکٹرز کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہونے کی وجہ سے ملکی کرکٹ میں بہت زیادہ بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں: کیا وقار یونس کپتان کی تقرری کرسکتے ہیں؟ اہم فیصلے کا اختیار کس کے پاس ہے!

سابق کپتان نے مزید کہا کہ کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اس پر مزید بحث نہیں کی جا سکتی، جب تک ہمارا کھیلنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی، آنے والے دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ معاملات بہتر انداز میں چل رہے ہی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن میں 3 نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنیکا اعلان

اگر کرکٹرز ہی کھیل کو نہیں سنبھالیں گے تو ملکی کرکٹ مزید نیچے چلی جائے گی، میں نے چیئرمین پی سی بی کے ڈومیسٹک سسٹم ویژن پر عظیم کرکٹرز سے بات چیت کی ہے، آنے والے وقت میں ان کے نام بھی بتائے جائیں گے ،وہ سب کرکٹ کے اس خوبصورت کھیل کو آگے لے جانے میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔

ایک سوال پر وقار یونس نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پسند نا پسند پر انتخاب کا ایشو ماضی کا حصہ بن جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں