پاکستان کو میڈل کی امید ارشد ندیم آج ایکشن میں دیکھائی دیں گے

میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا ہے


Sports Desk August 06, 2024
(فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلیے میڈل کی واحد امید ارشد ندیم منگل کو ایکشن میں ہوں گے۔

دریں اثنا جیولین تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا گیا، ارشد اور بھارتی ہم عصر نیرج چوپڑا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، منگل کو ابتدائی کوالیفائنگ مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ پاکستان کی تینوں کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہوگئیں

ارشد ندیم 5 ویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے، عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی ان کے ہی گروپ میں شامل ہیں، 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں۔

میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا ہے، اس بار کم سے کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ پاکستانی فائقہ ریاض خواتین کی 100 میٹر کی دوڑ مقابلوں سے باہر

فائنل راؤنڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے، 84 میٹر تھرو کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کرپائیں گے، جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز 2 گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |