بٹن فٹ بال کپ میں جرمنی نے انگلینڈ کو25 سے شکست دیدی
اس بار بٹن فٹبال کپ ریو ڈی جنیرو میں کھیلا گیا۔ اس میں شریک تمام کھلاڑی پورے شوق اور دلچسپی کےساتھ شریک تھے
ورلڈ فٹبال کپ میں جب تھا آرام کا دن تو عین اس وقت ریو ڈی جنیرو میں کھیلا گیا بٹن ورلڈ کپ جس میں فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والی 32 ٹیموں کی نمائندگی تھی اور جس میں جرمنی فاتح رہا اور لوگ بوریت کے ان لمحٓا ت میں بھی بٹن فبال کپ کے ایکشن سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔
جب فٹبال کا جادور سر چڑھ کر بول رہا ہو تو پھر ایک دن بھی فٹبال کے بغیر رہنا عجیب اور مشکل کام لگتا ہے اس لیے اس کا حل نکالا برازیل کے فٹبال ماہرین نے اور روایت شروع کردی بٹن ورلڈ کپ فٹبال کی۔ یوں تو اس کی تاریخ 100 سال پرانی ہے تاہم اس کو مقبولیت 1950 میں برازیل میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران ملی۔ جب الیکٹرانک میڈیا بھی عام نہیں تھا تو پھر میچز کے دوران آرام کے دن اس ٹورنا منٹ کا انعقاد کردیا گیا جس نے لوگوں میں زبردست مقبولیت حاصل کر لی اور اب بٹن ورلڈ فٹبال کپ ہر ورلڈ کپ کے موقع پر کھیلا جاتا ہے۔ اس میں ہر ٹیم کا ایک کھلاڑی ہی پوری ٹیم کی طرح ہوتا ہے۔
اس بار بٹن فٹبال کپ ریو ڈی جنیرو میں کھیلا گیا۔ اس میں شریک تمام کھلاڑی پورے شوق اور دلچسپی کےساتھ شریک تھے۔ ہرکھلاڑی فتح کی امید لگائے میدان میں اترا۔ لیکن چونکہ چھوٹے چھوٹے بٹنز کے ساتھ بال کو گول پوسٹ میں پھینکنا مہارت کے بغیر ممکن نہیں تھا اس لیے میچ کے دوران گول کرنا ایک بہت مشکل کام لگتا ہے۔ بٹن ورلد کپ دلچسپ اور کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملے۔
انگلینڈ اور اسپین کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا سیمی فائنل ہوا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کچھ تلخ کلامی بھی ہوئی لیکن مقررہ وقت تک میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا پلینٹی ککس پر میچ انگلینڈ نے جیت لیا۔ اور یوں حقیقی ورلڈکپ میں پہلے ہی راؤند میں باہر ہوجانے والی انگلیند کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ فائنل میں انگلینڈ کے مدمقابل تھی جرمن ٹیم اورجرمنی نے انگلینڈ کو 2-5 سے شکست دے کر بٹن فٹ بال کپ جیت لیا۔