چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح  ہے۔ محسن نقوی

14 اگست سے چینی شہریوں کے لیے ویزا آن لائن ہو جائے گا، محسن نقوی


ویب ڈیسک August 06, 2024
سیکورٹی ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہیں، محسن نقوی:فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے عملے کی حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی تاجروں نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے تجاویز دیں۔ وزیرداخلہ نے سفارشات کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ چینی شہریوں کو کاروبار کے لئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔ سیکورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے بنائے ہیں۔ چینی شہریوں کی سہولت کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ اقدام کریں گے۔ چینی شہریوں کے لیے 14 اگست سے ویزا آن لائن ہو جائے گا جس سے چینی تاجروں کو بہت آسانی ہوگی۔

چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی میرے اور چین کے دوست ہیں۔ امید ہے کہ اس ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں