آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ رواں ماہ منظور ہو جائے گا وزیرخزانہ
اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کلائمیٹ فنانسنگ پر بات ہوگی، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے اور آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے معاہدے کی منظوری کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت کی جائے گی، اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کلائمیٹ فنانسنگ پر بات ہوگی۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں آبادی بہت زیادہ بڑھ چکی اور ملک میں آبادی بڑھنے کا بم پھٹ چکا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے ساتھ ساتھ آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا، پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ کے لیے مؤثر منصوبے بنانا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ و وزارت موسمیاتی تبدیلی، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں، ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بجٹ، ٹیکس اقدامات، انرجی سیکٹر اور معیار زندگی بہتر بنانا ہوگا۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی مانیٹرنگ بہتر بنانا ہوگی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملکی معشیت کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں پر مبنی اہم پالیسیاں بنانا ہوں گی۔