فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے مصطفیٰ قریشی
آئی میکس ٹیکانولی میسر ہے، عید پر پاکستانی فلموں کی نمائش سے حالات بہتر ہونگے، مصطفیٰ قریشی
فلم انڈسٹری کے سینئر ادکار مصطفی قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب تک پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی فلم انڈسٹری کا سفر آگے نہیں بڑھے گا۔
ہمیں اچھی اور معیاری فلموں کے لیے ایسے سنجیدہ لوگوں کی ضرورت ہے جو ملک کے مفاد میں اپنے ملک کی فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جدید ٹکنالوجی کولانے اور اس پر فلمیں بنانے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا، اب تو پاکستان میں جدید سنیما گھروں میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو دنیا بھر کے سنیماؤں میں موجود ہے اس سے ہمیں ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے، نوجوان ہی اب تبدیلی کے اس دور میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اس سال عید پر پاکستانی فلموں کی نمائش کے بعد حالات میں مزید بہتری آئے گی، عید پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، سنیما مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستانی فلموں کی نمائش کو اولیت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ہماری فلمیں سنیماؤں کی زینت بن سکیں۔