
پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے بعد موقع پر پہنچنے والے ڈولفن پولیس اہلکار جرمن سیاح کو کارروائی نہ کرنے کا کہتے رہے۔ ڈولفن اہلکاروں نے واردات کے بارے میں کسی اعلیٰ افسر کو بھی آگاہ نہیں کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار بغیر کوئی کارروائی کیے جرمن سیاح کو مطمئن کرکے چلے گئے۔ سی سی پی او نے اہلکاروں کو دفتر بلا کر گرفتار کروایا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ چاروں اہلکاروں کو تھانہ سول لائنز کی حوالات میں منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ہونے والے اہلکاروں میں مزمل ، عمیر، قاصد اور حسنین شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔