2024

ایف آئی اے انٹرپول امیگریشن کی کارروائی اشتہاری ملزم کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار

ملزم گجرات پولیس کو اقدام قتل کے مقدمے میں 2 سال سے مطلوب تھا


ویب ڈیسک August 06, 2024
ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا:فوٹو:ایکپسریس نیوز

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتارکر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم حرمن زمان بھٹہ کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔ ملزم کو جرمنی سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم حرمن زمان کے خلاف تھانہ جلال پور جٹاں گجرات میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں