سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 17 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں 500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا


ویب ڈیسک August 06, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2410ڈالر کی سطح پر آگئی ۔


مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں منگل کے روز 500 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں