ونود کامبلی کی ناساز طبعیت مداحوں نے ٹنڈولکر سے مدد کی اپیل کردی

سابق کرکٹر کی وائرل ویڈیو کی تاحال بھارتی میڈیا کوئی تصدیق نہیں کرسکا

سابق کرکٹر کی وائرل ویڈیو کی تاحال بھارتی میڈیا کوئی تصدیق نہیں کرسکا (فوٹو: فائل)

بھارت میں شائقین کرکٹ کیلئے بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کے ابتدائی دنوں کے بہترین دوست ونود کامبلی کی خراب صحت پر مداحوں نے جھنجھوڑ کررکھ دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی کو لوگ سہارا دیکر لے جارہے ہیں، ان کیلئے چلنا نہایتی مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں تھے جبکہ کچھ نے کہا کہ سابق کرکٹر جسمانی طور پر ناساز ہیں جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: ونود کامبلی نشے میں یا بیمار! سابق کرکٹر کی ویڈیو وائرل


وہیں کچھ صارفین نے ٹوئٹر پر سچن ٹنڈولکر کو ویڈیو کے نیچے ٹیک کرتے ہوئے لکھا کہ آپکے کرکٹ دنوں کے قریبی دوست اِن دنوں مالی و صحت کے مسائل کا شکار ہیں! برائےکرم انکی مدد کریں۔

مزید پڑھیں: دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کی بھارت کو 32 رنز سے شکست

ونود کامبلی طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے لڑ رہے ہیں، انہیں 2013 میں دل کا دورہ پڑا اور ایک پولیس اہلکار نے انہیں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں انکی انجیو پلاسٹی ہوئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
Load Next Story