کراچی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق 3 بچوں سمیت 4 افرادزخمی
متوفیہ خاتون کی شناخت 29 سالہ سیما زوجہ عبدالرحیم کے نام سے کی گئی
کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں سیکٹر31 بی کے قریب چارمنزلہ مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور اس کے3 بچوں سمیت 4 افرادزخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد کورنگی نمبر 5 میں واقع ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی۔
متوفیہ خاتون کی شناخت 29 سالہ سیما زوجہ عبدالرحیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں4 سالہ صمد ،6 سالہ عبدالرحمان ،10 سالہ توقیراور18 سالہ اقراء شامل ہیں۔
ایس ایچ اوکورنگی صعنتی ایریا خالد محمود نے بتایا کہ جاں بحق خاتون اور زخمی بچے ماں بیٹے ہیں جبکہ زخمی اقرا فیملی ممبر ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ مکان کی چوتھی منزل کی چھت گرنے کے باعثٖ پیش آیا۔ چھت انتہائی ناقص میٹریل سے بنی ہوئی تھی جو کہ اچانک گر گئی ۔