راولپنڈی والدین پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

ہمارا بیٹا ہارون ہم پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا ہے، مدعی مقدمہ (والد)


ویب ڈیسک August 06, 2024
فوٹو : راولپنڈی پولیس

صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے والدین پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ (والد) کے مطابق ہمارا بیٹا ہارون ہم پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا ہے جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔

پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم ہارون کو گرفتار کیا۔

ایس پی راول کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں