بلوچستان میں سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی اور پریشر میں اضافہ

سوئی گیس فیلڈ پر 7 جدید ترین کمپریسر کی تنصیب مکمل


ویب ڈیسک August 06, 2024
سوئی گیس فیلڈ پر 7 جدید ترین کمپریسر کی تنصیب مکمل

بلوچستان میں سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی اور پریشر میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق سوئی گیس فیلڈ پر 7 جدید ترین کمپریسر کی تنصیب مکمل کرلی گئی۔ گیس سسٹم کی بہتری کیلئے ایم ایس ایل کمپریسر 4 ماہ کے عرصے میں انسٹال کئے گئے ہیں۔

نئے کمپریسر لگانے سے سوئی سدرن کے گیس سسٹم میں یومیہ 19 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس شامل ہوئی جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کے نیٹ ورک میں سپلائی اور پریشر بہتر ہوگا۔

پی پی ایل نے اس اہم پیش رفت سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں