گاڑی کی ٹکر سے نوجوانوں کی ہلاکت شانزے ملک کی ضمانت منظور

پراسکیوٹر رانا حسن عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض کیا۔


ویب ڈیسک August 06, 2024
پراسکیوٹر رانا حسن عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض کیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ کامران ظہیر عباسی کی عدالت نے شانزے ملک کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے شکیل تنولی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ شانزے ملک نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی اور مقدمے میں عائد دفعات کی درستگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

شانزے ملک اپنے وکیل محمد صدیق اعوان ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی درخواست میں کہا کہ اس کے خلاف تیز رفتار ڈرائیونگ اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بھی دفعات کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی ضمانت دی ، مقدمے میں لگی دفعات کی درستگی کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کی ٹکر سے نوجوانوں کی ہلاکت کا کیس؛ جج کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

پراسکیوٹر رانا حسن عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مجسٹریٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض کیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ کامران ظہیر عباسی نے قرار دیا کہ شانزے ملک کی لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کی ، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق شانزے ملک ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہیں اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات قابل ضمانت ہیں ، لہذا ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جاتے ہیں۔

عدالت نے تیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ملزمہ شانزے ملک کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور دفعات کی درستگی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |