جماعت اسلامی کا کراچی اور پنڈی کے بعد پشاور میں بھی دھرنے کا اعلان

دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن شرکت کریں گے


ویب ڈیسک August 06, 2024
دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن شرکت کریں گے

جماعت اسلامی نے بھاری ٹیکسز اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی پشاور میں بھی دھرنے کا اعلان کردیا۔

شعبہ نشرواشاعت کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبد الواسع نے جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ حافظ نعیم الرحمن نے پشاور میں 12 اگست کو دھرنے کا اعلان کیا ہے، دھرنے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خود شرکت کریں گے۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبد الواسع کا کہنا تھا کہ اہلیان پشاور سے اپیل کرتا ہوں کہ بڑی تعداد میں حافظ نعیم الرحمن کا استقبال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں