اسلام آباد کی خواتین کے لیے پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا

بسیں کل سے اپنے مختص روٹس پر چلیں گی


ویب ڈیسک August 06, 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے طالبات، اساتذہ اور تمام خواتین کے لیے اسلام آباد میں پنک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ بسیں کل سے اپنے مختص روٹس پر چلیں گی۔

پنک بسوں کی تعداد 20 ہے جس کا مقصد خواتین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔

بسوں میں خواتین مفت اور محفوظ سفر کر سکیں گی، پنک بسیں اسلام آباد کے تمام بڑے روٹس پر چلیں گی۔

پنک بسز کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کیا۔ بسوں کے حوالے سے سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |