بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سمیت 2 سابق وزرا بھارت فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار
حسینہ واجد حکومت کے وزرا اور افسران کی پکڑدھکڑ
بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے نتیجے میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد سابق وزرا اور افسران کی پکڑدھکڑ شروع ہوگئی۔
ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق حال ہی میں ختم ہونے والی عوامی لیگ کی حکومت کے وزیر مملکت برائے مواصلات، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جنید احمد پالک اور سابق وزیر خارجہ محسن محمود کو منگل کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں: عوامی دباؤ اور احتجاج پر بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفیٰ
ہوائی اڈے کے عملے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید احمد پالک اور حسن محمود نئی دہلی بھارت فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن دونوں کو ایئرپورٹ عملے اور کارکنوں نے حراست میں لے کر سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔
شیخ حسینہ واجد خود بھی مستعفی ہونے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے کئی وزراء اور عوامی لیگ کے سینئر رہنماؤں کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔