شمالی علاقہ جات سے آنیوالے بچوں کو کل سے انسداد پولیو خوراک پلائی جائیگی

ہفتہ سے شروع ہونے والی خصوصی مہم3 دن تک34 مختلف یونین کونسلوں میں جاری رہے گی، محکمہ صحت کے افسران کا اظہار لاعلمی


Staff Reporter July 03, 2014
کراچی آنے والے تمام بسوں اور ریلوے اسٹیشنوں سمیت دیگر مقامات پر بھی خصوصی عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

شمالی علاقہ جات سے کراچی آنیوالے بچوں کو پولیو سے بچائوکی خوراک پلائی جائے گی۔

انسداد پولیو خوراک پلانے کی خصوصی مہم ہفتہ5 جولائی سے شروع ہوگی جو 3 روز تک جاری رہے گی،صوبائی محکمہ صحت کے افسران نے انسداد پولیو مہم سے لاعلمی کااظہارکیاتاہم وزیر صحت نے کراچی کے ای ڈی اوہیلتھ سمیت18ٹائونزافسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ شمالی علاقہ جات سے کراچی پہنچنے والوں کے اہلخانہ اور ان کے بچوں کو ہنگامی طور پر پولیو وائرس سے بچائوکیلیے خصوصی مہم شروع کی جائے۔

معلوم ہوا ہے کہ حکومت سندھ نے شمالی علاقہ جات سے کراچی کے مختلف علاقوں میں رہائشی اختیار کرنے والے آئی ڈی پیزکے بچوں کو پولیووائرس سے محفوظ رکھنے کیلیے خصوصی مہم کل سے شروع کی جارہی ہے جو7جولائی تک گڈاپ، گلشن اقبال، بلدیہ سمیت دیگر 34یونین کونسلوں میں جاری رہے گی،ادھر ماہرین طب نے اس خدشے کا اظہارکیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن سے کراچی سمیت اندرون ملک میں رہائش اختیارکرنے والے افراد اور بچوں سے پولیو سمیت دیگر وائرس پھیل سکتا ہے۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں بچوں کو پولیو سمیت دیگروائرس سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے لگوانے کارجحان نہیں جس سے اس بات کے شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں کہ کراچی میں پولیو وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے، ای پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بتایا کہ شمالی علاقوں سے آنیوالے بچوںکوحفاظتی ویکسین پلانے کیلیے194مراکزقائم کردیے ہیں،کراچی کے تمام داخلی وخارجی راستوں میں65، حیدرآباد میں22 شکار پور23، سکھر14مراکز قائم کردیے گئے، انھوں نے بتایا کہ کراچی آنے والے تمام بسوں اور ریلوے اسٹیشنوں سمیت دیگر مقامات پر بھی خصوصی عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں